30 ستمبر 2018 - 11:01
یمنی فورسز کی مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ساحل کے علاقہ حیس میں یمنی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر کل رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان پر حملہ کرکے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169